ہوم Pakistan حکومت کا دوہرا معیارارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ عوامی ردعمل...

حکومت کا دوہرا معیارارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ عوامی ردعمل کیا آئے گا؟

0



(24نیوز) پنجاب حکومت کا اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ عوامی رد عمل کا باعث بن رہا ہے جبکہ اپوزیشن نے اس اضافے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت عوام کی تنخواہوں اور معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دے  تاکہ دوہرا معیار ختم ہو سکے۔

 پنجاب حکومت نے اپنے اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اس اضافے کے تحت، اراکین کی تنخواہوں میں 4 لاکھ روپے کا اضافہ کیا جائے گا,یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب عوام مہنگائی، گیس اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے سبب پریشانی کا شکار ہیں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اتنے بڑے اضافے کا اعلان عوامی رد عمل کا باعث بنے گا اور یہ تاثر بھی ابھرے گا کہ حکومت صرف بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کو مراعات دے رہی ہے۔

دوسری جانب حکومت معاشی محاذ پر مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں مزید دو فیصد کمی کی گئی ہے اس کمی کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے, اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.90 فیصد تک گر گئی جو کہ 78 ماہ کی کم ترین سطح ہے اس کے علاوہ روپے کی قدر میں بھی استحکام دیکھا جا رہا ہے اور یہ پانچواں موقع ہے جب شرح سود میں کمی کی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:پنجاب اسمبلی:اراکین کی تنخواہ 4 لاکھ ،بل منظور

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ  نے اس اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے سوال کیا کہ کیا یہ اضافے رولز کے مطابق کیے جا رہے ہیں؟

 انہوں نے کہا کہ جب بھی اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے ،اپوزیشن کو اس معاملے میں شامل نہیں کیا جاتا  اپوزیشن نے اس معاملے پر خود کو حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرنے والا قرار دیا ہے اور کہا کہ حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر اپوزیشن سے مشورہ نہیں کیا۔

 ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھاتی ہے تو پھر عوام کی تنخواہوں اور معیار زندگی میں بھی بہتری لانی چاہیے تاکہ یہ دوہرا معیار عوام کے سامنے نہ آئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version