ہوم Pakistan حکومت کا سائفر کیس کے فیصلے سے متعلق بڑا اعلان

حکومت کا سائفر کیس کے فیصلے سے متعلق بڑا اعلان

0



(24 نیوز )حکومت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی  کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا  ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ سائفر دو جمع دو والا کیس ہے فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے،حکومت کے قانونی امور کے ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت سائفر کیس میں بریت چیلنج کرنے پر غور کررہی ہے، بہتر ہوتا کہ عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی، انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور شخصیت کے لیے نرم فیصلے آرہے ہیں، عدالت کو سائفرکیس ری ٹرائل کے لیے بھیجنا چاہیے تھا،بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کے فارم ہاؤس کے باہر سے نوجوان لڑکی گرفتار،کیا کر رہی تھی ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version