ہوم Pakistan خاتون پر ٹرین میں تشدد و ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج

خاتون پر ٹرین میں تشدد و ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج

0


خاتون پر ٹرین میں تشدد و ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد و ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ریلوے پولیس کانسٹیبل میر حسن اور دو نامعلوم پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ تھانہ چنی گوٹھ میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں متوفیہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس اہلکار میری بہن کو بری نظر سے دیکھ رہا تھا، چھیڑ خانی سے منع کرنے پر پولیس اہلکار نے تشدد کیا۔

ایف آئی آر  کے متن میں متوقیہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن کو ملزمان نے چلتی ٹرین سے دھکاد یا ہے، ملزمان نے بہن سے نقدی اور زیورات بھی چھین لیے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version