لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر کیساتھ پیش آئے واقعہ کے مرکزی کردار سمیت 2ملزم گرفتارکر لئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر سے ہنی ٹریپ کےذریعے رقم ہتھیانے کے معاملے پر پولیس نے ایک اور ملزم محمد رفیق کو پشاور سے گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ کیس کا مرکزی کردار حسن رضاکو بھی ننکانہ سے گرفتار کر لیا گیا۔