ہوم Pakistan خواتین سے متعلقہ زیر ِ التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے احکامات...

خواتین سے متعلقہ زیر ِ التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے احکامات جاری

0


لاہور (کر ائم رپو رٹر) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں زیر ِ تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ سی سی پی اونے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین سے متعلقہ زیر ِ التواء مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے پرانا مقدمہ زیر ِ تفتیش نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران صنفی کرائم سے متعلقہ کیسز پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسران کو خواتین سے  متعلقہ زیر ِ تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے متعلقہ جرائم کے کیسز میں متاثرین کی بروقت داد رسی کیلئے سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version