ہوم Pakistan خیبرپختونخوا حکومت کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر جسدِ خاکی منتقلی ڈیسک...

خیبرپختونخوا حکومت کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر جسدِ خاکی منتقلی ڈیسک کیلئے خط

0


خیبرپختونخوا حکومت کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر جسدِ خاکی منتقلی ڈیسک کیلئے خط

خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر جسدِ خاکی منتقلی ڈیسک کے لیے خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق بیرونِ ملک سے جسدِ خاکی منتقلی منصوبے کے لیے میٹنگ کی درخواست ہے، 3 ایمبولینسز کی پارکنگ، عملے کے لیے رہائش اور انفارمیشن ڈیسک چاہیے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر ایاز خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونِ ملک سے جسدِ خاکی منتقل کرنے کا منصوبہ آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ایاز خان نے کہا کہ منصوبے کے تحت 9 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ اور پشاور ایئر پورٹ پر 3، 3 ایمبولینس 24 گھنٹے کھڑی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ایئر پورٹس پر ہیلپ ڈیسک قائم کی جائیں گی، جسدِ خاکی ایئر پورٹس سے متعلقہ علاقوں تک پہنچانے کی سروس مفت ہوگی، بیرونِ ملک سے روزانہ 4 سے 5 جسدِ خاکی کے پی منتقل کیے جاتے ہیں۔

ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ جسدِ خاکی بروقت منتقل کرنے میں لواحقین کو مشکلات ہوتی ہیں، گزشتہ سال کے دوران بیرونِ ملک سے 2 ہزار سے زیادہ جسدِ خاکی منتقل کیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version