ہوم Pakistan خیبر پختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ ہو گا بیرسٹر...

خیبر پختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ ہو گا بیرسٹر محمد علی سیف

0



(24نیوز)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ ہو گا جس سے صوبے کی عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

پشاورسے جاری کیے گئے ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کے پی ایک بار پھر دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا، کے پی میں صنعتی انقلاب لانے کے لیے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نجی کمپنی سے باضابطہ معاہدہ کر لیا ہے،ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے صنعتوں کو انتہائی سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:چینی، دال ماش اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری

مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے صوبے میں توانائی اور صنعتی شعبے میں انقلاب آئے گا جس سے صوبے کو سالانہ 7 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version