خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پیر جو گوٹھ پولیس نے 13 افراد کے قتل میں الزام میں لڑکی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، پسند کی شادی نہ کرانے پربیٹی نے زہر دیکرپورے خاندان کو قتل کیا۔
پولیس نے بتایاکہ ملزمہ شائستہ اور امیر بخش بروہی نے آٹے میں زہر ملا کر کھلانے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے ابتدائی بیان کے مطابق پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان والے رضا مند نہیں تھے۔
خیال رہے کہ 17 اگست کو زہریلا کھانے کے باعث محنت کش گل بیگ، بیوی، 8 بچے، بھائی اور بھتیجے جاں بحق ہو گئے تھے، مرنے والوں تمام بچوں کی عمریں 4 سے 20 سال کے درمیان تھیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جاں بحق افراد کو زہر دینے کا انکشاف ہوا تھا۔
واقعے کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔