ہوم Pakistan دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ...

دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی

0



(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی

پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑوں پر عدنان نے تین سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی اور  عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی، آج رات ولیمہ تھا۔

ریسکیو کے مطابق گوجرانوالہ کے محلہ اسلام آباد میں سابقہ بیوی نے زبردستی گھر میں گھس کر آگ لگا دی،آگ نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے کمرے میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بہن اور بہنوئی کےساتھ مل کر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگائی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version