(فاران یامین، حافظ شیرافضل)سول لائنز کالج کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،حادثہ کے نتیجہ میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ کے بعد مشتعل ہجوم نے ٹرک کو پکڑ لیا،مشتعل ہجوم نے ٹرک کو ڈرائیو سمیت پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت نہیں ہو سکی،حادثہ کے مقام پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے تحقیقات کرر ہے ہیں۔
جاں بحق لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک اور واقعے میں کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پرجنڈ بھنڈر گاؤں کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار 1 شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئےحادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جنڈ کی 2 ایمبولینسز اور پٹرولنگ پولیس خوشحال گڑھ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال جنڈ منتقل کردیا گیا۔