ہوم Pakistan دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: ترجمان امریکی...

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ

0


امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر—فائل فوٹو
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر—فائل فوٹو

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نےدہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے زور دیا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، خاص طور پر ان کے لیے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم انسدادِ دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version