ہوم Pakistan دہشت گردی کے خاتمےاور عوامی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر...

دہشت گردی کے خاتمےاور عوامی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے: صدر مملکت

0



(24 نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمےاور لوگوں کی جان و مال محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کو سراہا، انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے 2 خوارج کو جہنم واصل کیا، قوم کی مدد سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمےاور لوگوں کی جان و مال محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے، قوم کو اپنےجانباز جوانوں پر فخر ہے جو ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version