ہوم Pakistan رانا ثناء نے جاوید لطیف، سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کردیے

رانا ثناء نے جاوید لطیف، سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کردیے

0


رانا ثناء نے جاوید لطیف، سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کردیے

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کردیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عوام کے ساتھ دو نمبری نہیں ہوسکتی ہے۔

ن لیگی رہنما نے انتخابی نتائج اور نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے متعلق جاوید لطیف اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات مسترد کیے۔

انہوں نے کہا کہ نہ ہی الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا نہ ہی نواز شریف کی چوتھی بار وزیراعظم بننے کے حوالے سے دو نمبری کی گئی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کی نواز شریف کی چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کی خواہش والی بات درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کی یہ بات درست نہیں کہ الیکشن میں کسی کو ٹارگٹ کیا گیا، جاوید لطیف کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ عوام کے ساتھ دو نمبری نہیں ہو سکتی، جو سزائیں بانی پی ٹی آئی کو آخری ہفتے میں دی گئیں، اس سے اُنہیں فائدہ ہی ہوا ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version