ہوم Pakistan راولپنڈی: ہسپتال سے اغوا ہونے والا 7ماہ کا بچہ بازیابملزمان گرفتار

راولپنڈی: ہسپتال سے اغوا ہونے والا 7ماہ کا بچہ بازیابملزمان گرفتار

0



(ارشاد قریشی)راولپنڈی پولیس نے ہولی فیملی ہسپتال سے اغوا ہونے والے 7 ماہ کے بچے کو بازیاب کرالیااور واردات میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ 

 تھانہ نیوٹاؤن پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ نامعلوم مرد اور عورتوں نے اس کے7ماہ کے بچے کو اغواء کر لیا ہے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کرجدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرایا گیاجبکہ اغوا میں ملوث 2خواتین سمیت3 ملزمان گرفتار بھی کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احسان الحق، کشور ریحانہ اور مسعود بیگم کے ناموں سے ہوئی ہےاور ان سے تفتیش جاری ہے ،پولیس نے بچے کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔   

یہ بھی پڑھیں: مردان: شرپسندوں کا تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار شدید زخمی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version