ہوم Pakistan ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش...

ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی: آئی ایس پی آر

0



(احمد منصور) پاک آرمی کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہاولپور واقع کو لے کر مخصوص عناصر کی جانب سے سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آج بہاول نگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، فوج اور پولیس حکام کی مشرکہ کوششوں سے معاملہ فوری حل کرلیا گیا، باوجود اس کے مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپوگنڈا شروع کردیا، مخصوص مقاصد کے لئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف کا ملک گیر جلسوں کا اعلان

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارت کے ناجائز استعمال کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے گا، حقائق کا پتہ لگانے کے لئے ذمے داروں کی نشاندہی کی جائے گی، تحقیقات کے لئے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version