ہوم Pakistan سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور حساس ادارے کے سابق افسران کیخلاف مقدمہ...

سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور حساس ادارے کے سابق افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

0


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تعمیراتی منصوبے میں مبینہ فراڈ پرسابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی ،حساس ادارے کے سابق افسران، کاروباری افراد سمیت 10سے زاہد افراد کیخلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق تھانہ روات میں عابد بن عبدالقدوس نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ شیخ فواد بشیراور دیگر  و غیر ہ نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی سابق کر کٹر و غیرہ کے ذریعے اشتہار بازی کر کے مجھے ترغیب دی کہ انکے پراجیکٹ  میں سرمایہ کاری کریں جس پر میں نے  دو عدد دکانیں شاپ نمبر17 ،15 واقع میز نائن فلور بک کیں یہ کہ دکان نمبر 17 کی تمام رقم پلاٹ و نقد رقم مبلغ 55لاکھ روپے، جبکہ شاپ نمبر 15 کی رقم بصورت دکان و نقد مبلغ 40لاکھ روپے مذکورہ اشخاص کو بذریعہ کمپنی دی۔

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ میرے علم میں آیا کہ متذ کرہ بالا افراد نے باہم صلاح و مشورہ ہو کر بد دیانتی، فراڈو دھو کہ دہی سے بے وقوف بنایا اور جو ایگریمنٹس میرے ساتھ کئے انکے اشٹام پیپر ز سابقہ تاریخ میں نکالے ہوئے ہیں اور جو رینٹ ایگریمنٹ کیا اسکا اشٹام بھی سابقہ تاریخ میں نکلا ہوا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق کسی ایگریمنٹ میں تحریر کرنے والا شخص شیخ فواد ہے مگر اسکی جگہ دستخط کسی اور نے کئے ہیں، اب موقع پر دکانیں بھی نہیں بنی ہوئی ہیں اور ایک ایک دکان کی الا ٹمنٹ کئی کئی لو گوں کو دی ہوئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version