ہوم Pakistan ساہیوال؛ تیز رفتار گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 5 افراد جاں...

ساہیوال؛ تیز رفتار گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 5 افراد جاں بحق

0



(24 نیوز) ساہیوال میں تیز رفتار گاڑی ٹریکٹر  سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5  افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ساہیوال میں المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثہ تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 109/9Lکے قریب  پیش آیا، عارف والا روڈ پر ایک تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ تیزرفتاری، ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور لاپرواہی کے باعث حادثات میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version