ہوم Pakistan سعودی عرب: چوہدری سالک کا عازمینِ حج کی رہائش گاہوں و اسپتال...

سعودی عرب: چوہدری سالک کا عازمینِ حج کی رہائش گاہوں و اسپتال کا دورہ

0


وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں اور اسپتال کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سرکاری عازمینِ حج سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

عازمینِ حج نے انہیں بتایا کہ اس سال حج کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی مثالی ہے۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ پاکستانی عازمین کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب منیٰ لے جایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معاونینِ حج و پیرا میڈیکل عملہ مشاعر میں بھی عازمینِ حج کے ساتھ رہے گا، عازمینِ حج کو قربانی سے متعلق اطلاع پاک حج ایپ کے ذریعے ملے گی۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مزید بتایا کہ وزارت میں قربانی کی رقم جمع کرانے والوں کی قربانی 10 ذی الحجہ ظہر تا عصر مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے درخواست کی ہے کہ عازمینِ حج امتِ مسلمہ، اپنے وطن پاکستان اور وزارت کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی زیرِ صدارت حج گروپ آرگنائزرز آف پاکستان کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا۔

حافظ طاہر اشرفی کی سربراہی میں پاکستانی نجی حج کمپنیوں کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ہدایت کی کہ سرکاری و پرائیویٹ عازمینِ حج کی مشاعر میں سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نجی عازمینِ حج سے دھوکا کرنے والی کمپنیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے اس موقع پر حکام کو ہدایت کی کہ نجی حج ٹور آپریٹر طوافہ کمپنیوں کے ساتھ جامع معاہدے کریں، نجی اسکیم کے حجاج کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایکشن کمیٹی بنائی جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version