ہوم Pakistan سندھ: پریمیئم نمبر پلیٹس کیلئے آن لائن بولی کا اعلان

سندھ: پریمیئم نمبر پلیٹس کیلئے آن لائن بولی کا اعلان

0


کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹس کےلیے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ 

یہ اعلان شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ 

اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر اب آن لائن بولی لگائی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن بولی کا مقصد سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کےلیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس کیلئے خصوصی پورٹل متعارف کروایا جائے گا۔ شرکاء پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں پریمیئم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version