ہوم Pakistan سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی MQM کا ہے اور...

سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی MQM کا ہے اور آخری بھی، فاروق ستار

0


سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی MQM کا ہے اور آخری بھی، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان  کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے اور آخری حق بھی۔

جیو نیوز سے ٹیلفونک گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار  نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے گورنر کامران ٹیسوری ہیں اور ان کے علاوہ ایم کیو ایم نے کوئی نام نہیں دیا نہ زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی بندر بانٹ میں سندھ کی گورنر شپ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن اس سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ کی تبدیلی کی باز گشت سنائی دی اور  اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کے لیے زیر گردش رہا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version