ہوم Pakistan سٹاک مارکیٹ  میں مثبت رجحانہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آگئی

سٹاک مارکیٹ  میں مثبت رجحانہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آگئی

0



(ویب ڈیسک)پاکستان  سٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔

بازارِ حصص میں اس کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ہے جہاں 100 انڈیکس 5 ہزار 247 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 301 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

 شیئر مارکیٹ میں 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 7 ہزار 625 رہی۔

پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں اس ایک ہفتےمیں 6.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جہاں کاروبار کی مالیت 302 ارب روپے رہی۔

پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 732 ارب بڑھ کر 14 ہزار 587 ارب روپے ہوئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version