ہوم Pakistan سپریم کورٹ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

0


سپریم کورٹ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،  بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جج نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا حق دفاع ختم کرکے سرکاری وکیل لگا دیے، دونوں کو سرکاری وکلاء پر اعتماد نہیں ہے، سپریم کورٹ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں خان صاحب کے کیسز چل رہے ہیں، دو عدالتیں لگائی گئیں، انصاف کا قتل ہوتے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر ٹرائل پر جج نے علیحدہ عدالت لگا کر خان صاحب کو بلایا، جبکہ خان صاحب پہلی عدالت میں تھے، دوسری عدالت میں کیسے جا سکتے تھے۔

جج صاحب نے اپنے لگائے گئے وکلاء کو خان صاحب اور شاہ محمود کے لیے مختص کر دیا، خان صاحب اور شاہ محمود قریشی کو جج کے لگائے گئے وکلاء پر اعتماد نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے استدعا یے کہ سوموٹو لیا جائے، عمران خان کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، اللّٰہ اس کو مٹنے نہیں دے گا، ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ انصاف دلوایا جائے، عدلیہ سے التماس ہے کہ اس کا تدارک کیا جائے، آئینی تقاضے پورے کیے جائیں، ہم عدالت کے سوا کس کے پاس جائیں، جو بھی جرم ہے مگر حق دفاع کا حق نہیں لینا چاہیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version