ہوم Pakistan سیاسی آلودگی نظر نہیں آتی لیکن ملک تباہ کردیتی ہے، مریم نواز

سیاسی آلودگی نظر نہیں آتی لیکن ملک تباہ کردیتی ہے، مریم نواز

0


مریم نواز: فائل فوٹو
مریم نواز: فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ  سیاسی آلودگی نظر نہیں آتی لیکن ملک تباہ کردیتی ہے۔

لاہور میں کلائمیٹ لیڈر شپ ڈیولپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک صوبہ پورے ساز و سامان کے ساتھ وفاق پر حملہ آور ہوتا ہے، نہ خود کام کرنا ہے اور نہ کسی کو کرنے دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اسموگ پھیلانے میں ان لوگوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کلائمیٹ ڈپلومیسی ہونی چاہیے، اسموگ کی کمی کیلئے بھارتی پنجاب سے بھی بات ہونی چاہیے، اسموگ ایک بٹن دبانے سے ختم نہیں ہوگی، تمام اداروں کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کا مضمون درسی نصاب میں شامل کر دیا گیا ہے، اسموگ کنٹرول روم بنا کر فیکٹریاں اس سے منسلک کردی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ انوائرمنٹ ہاٹ لائن قائم کردی ہے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے گرین پنجاب ایپ لانچ کردی گئی۔ پلانٹ فار پاکستان ایپ کا بھی اجراء کردیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version