(سلمان سلیم)کراچی میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ ماسٹرکو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینک سےرقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت اسد سجاد کے نام سے کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے گزشتہ روز بینک کے اندر سے کیش لیکر نکلنے والے شہری کی اطلاع اپنے ساتھیوں کو دی تھی،مخبری پر ساتھیوں نے ڈیفنس میں شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی،دوران واردات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا تھا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسد سجاد پہلےبھی کوریئروین لوٹنے کے الزام میں گرفتار ہواتھا،ملزم نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد نیا گینگ تشکیل دیا اور وارداتیں شروع کردیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم اسد سجاد کے گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔