ہوم Pakistan شانگلہ میں جیپ کھائی میں جا گری ایک ہی خاندان کے 5...

شانگلہ میں جیپ کھائی میں جا گری ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق 4 زخمی

0



(24نیوز)خیبرپختوںخوا کے ضلع شانگلہ میں جیپ کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق  جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل میرہ کے پہاڑی علاقہ برباٹکوٹ کے مقام پر مسافر  جیپ  کو حادثہ پیش آیا، جیپ سواریوں کو لے کرجارہی تھی جو  ڈرائیور  سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمی افراد  کو بشام ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ کی  اطلاع ملتے ہی ریسکیو  1122 اور پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔

پولیس حکام کے نے بتایا کہ پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب مقامی افراد کے مدد سے کھائی سے جاں  بحق افراد کی لاشیں نکا لی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version