لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہدرہ میں کمسن بچی مریم دختر شہزاد پر تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ چلڈرن ہسپتال پہنچیں اور زخمی کمسن بچی مریم کی عیادت کی ، حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر بچی کی روداد سنی اور شاہدرہ پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کیں ، شاہدرہ پولیس سٹیشن میں کمسن بچی مریم دختر شہزاد کی رشتہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات بھی دیں ۔