پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکپتن میں پولیس نے نہر سے ایک خاتون کی لاش نکال لی۔پولیس کے مطابق نہر سے ملنے والی لاش کی شناخت 27 سالہ مقدس بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر محمد احمد کو اہلیہ کے کردار پر شک تھا جس پر اس نے خاتون کو نہر میں دھکا دیا اور وہ ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کی گئی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔