وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔
محسن نقوی نے شہید کیپٹن زوہیب الدین اور شہید سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین نے خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین نے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔