ہوم Pakistan شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی تمام تر ذمہ داریوں سے فارغ

شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی تمام تر ذمہ داریوں سے فارغ

0


(24 نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پارٹی نے مجھے تمام تر ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی نے مجھے تمام تر ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے، واضح طور پر یہ خان صاحب کی ہدایات کے کیا گیا، اب میرے پاس کوئی ذمہ داری نہیں ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے وقت کو اپنی مرضی کے مطابق گزاروں گا، میں نے اپنی ساری زندگی ایسے ہی گزاری ہے جیسے اب آپ مجھے دبئی میں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی مجھ سے فرائض کی بھیک مانگنے کی توقع نہ رکھے کیونکہ میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے اور میں اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہے مجھے پارٹی سے نکال دیا جائے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں کچھ خاص حالات میں تھوڑا سا غیر معمولی اور نفسیاتی ہوں، تمام چیزوں میں عزت نفس میری ترجیحات کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

شیر افضل مروت میں پانے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ ایک بار جن لوگوں کے لیے میں لڑا تھا ان کے ذریعے عوام میں نظر انداز، ذلیل، رسوا اور بے عزت کیا گیا، اس لیے کوئی مجھے یہ نہ بتائے کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے، میں کسی بھی سرگرمی میں اس وقت تک حصہ نہیں لوں گا جب تک کہ مجھے ثابت نہیں کیا جاتا اور خان صاحب خود مجھے ڈیوٹی نبھانے کے لیے نہیں کہتے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version