(24 نیوز )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا احتجاجی پالیسی پر بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف کابینہ اور پارلیمنٹ میں بیٹھنا جمہوریت نہیں ، عوامی احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے۔
بیرسٹرگوہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آج کےاداس دن پر پاکستانی عوام اور اداروں سے مخاطب ہوں،پی ٹی آئی ایک پرامن جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے،ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں اسلئے کسی کو تحریب کار اور قاتل لیگ نہیں کہا،ہم سچ پر یقین رکھتے ہیں برادران یوسف کب تک جھوٹ بولیں گے،ذمہ دارن بتائیں گے کہ ہمارے احتجاج کے لئے سزائے موت کیوں؟
بنیادی حق کا استعمال کرنا ہمارا حق تھا،ہمارے مطالبات کے لئے تحریک جاری رہے گی،آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے دوں گا۔
ہمارے ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی اور نظریے کے ساتھ تھے،دھرنے میں کسی قیادت کو کنٹینر پہنچنے کا نہیں کہا،ہمارے ایم این ایز نے قربانیاں دیں،وزارتیں ٹھکرائی ہیں،ہمارے قیادت پر تنقید کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے،بشری بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں،بشری بی بی نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری،گولی نہیں چلنی چاہیے تھی،تحریک انصاف ایک ذمہ دار جماعت ہے،شہداء کی تعداد سے متعلق سینکڑوں کے اعدادو شمار کو ہم نے اون نہیں کیا،تحریک انصاف الگ اور خیبر پختوانخواہ حکومت دو الگ جماعت ہے،خان صاحب کی بات ہمشہ معنی رکھتی ہے،بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ جو پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش میں غلط خبریں پھیلتے ہیں،سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔