ہوم Pakistan صوبائی وزیر ملک صہیب احمد برتھ کا راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا...

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد برتھ کا راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

0



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد برتھ نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران مقامی انتظامیہ نے صوبائی وزیر کو تمام پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملک صہیب احمد برتھ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھیری حسن آباد، خواجہ کارپوریشن چوک فلائی اوور، اڈیالہ روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھیری حسن آباد کی نئی عمارت کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اس عمارت پر 23 کروڑ 22 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور یہ3 منزلہ عمارت بروقت مکمل کی جائے گی۔

خواجہ کارپوریشن چوک فلائی اوور پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ منصوبہ جون 2025 تک ہر صورت مکمل کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کی روانی میں مدد ملے گی۔ خواجہ کارپوریشن سے گورکھپور گاؤں تک 10.9 کلومیٹر کی سڑک پر تیزی سے کام جاری ہے جس پر 1626 ملین روپے خرچ ہوں گے۔صوبائی وزیر نے رنگ روڈ پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور خالصہ بریج سمیت دیگر پوائنٹس کا معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد برتھ کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف کی اولین ترجیح پر یہ منصوبہ راولپنڈی کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ اس منصوبے کا 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔  تمام منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے میٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے گا اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کریں گے۔ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو جلد ہی آسانی میسر آئے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی خواہش ہے کہ پنجاب بھر میں انفراسٹرکچر کو جدت سے مزین کیا جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version