لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 21 اپریل کو ہوگی ، اس حوالے سے صوبائی دارالحکومت میں مسلم لیگ( ن) اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے خالی کی گئی حلقہ این اے 119 کی نشست پرکل 9 امیدوار میدان میں ہیں، این اے 119 میں مسلم لیگ (ن) کے علی پرویز ملک، سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق سمیت 9 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔پی پی 147 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک ریاض، سنی اتحاد کونسل کے شاہ رخ جمال سمیت11 امیدوار میدان میں آگئے۔ پی پی 149 سے استحکام پاکستان کے شعیب صدیقی، سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید سمیت14 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔پی پی 158 سے سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی، مسلم لیگ (ن) کے چودھری محمدنواز سمیت 22 امیدوار مدمقابل آگئے، پی پی 164 سے کل 20 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف اور مسلم لیگ (ن) کے راشد منہاس سمیت دیگر امیدوار مدمقابل ہیں۔