عارف والا میں شکایت لگانے پر سرکاری اسکول کے ٹیچر نے آٹھویں جماعت کے طالبعلم پر مبینہ تشدد کیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ٹیچر نے طالبعلم پر ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کیا، ٹیچر نے حبس بےجا میں رکھا اور دھمکیاں بھی دیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سے تشدد کی میڈیکل رپورٹ جاری ہو گئی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ چک 63 ای بی کے رہائشی طالبعلم پر تشدد کیا گیا۔