ہوم Pakistan عالمی بنک کے ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ، بلدیاتی نمائندوں کا دھرنا

عالمی بنک کے ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ، بلدیاتی نمائندوں کا دھرنا

0


عالمی بنک کے ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ، بلدیاتی نمائندوں کا دھرنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کا بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ کلک ہیڈ آفس پر دھرنا،چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ کومپٹیکٹیو اینڈ لائیوبل سٹی آف کراچی (کلک) انتظامیہ عرصہ دراز سے عوام کو کراچی کی تعمیر وترقی کے نام پر بے وقوف بنا رہی ہے ادارے میں کرپشن اور لوٹ مارکابازار گرم ہے ورلڈ بینک کیجانب سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں دئیے گئے فنڈز کی آپس میں بندربانٹ جاری ہے پی ڈی کلک سے پچھلے تمام منصوبوں کا حساب لیا جائے یہ بات انہوں نے کلک انتظامیہ کی کرپشن، نااہلی اور اسکے من پسند ٹھیکیداروں کے گٹھ جوڑ اور من مانیوں کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے پیر کوبلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ کلک ہیڈ آفس پر دئیے گئے احتجاجی دھرنے کے موقع پرکہی اس موقع پر صدرٹاؤن کونسل میں اپوزیشن لیڈر منیر اقبال گدی سمیت دیگر منتخب نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک کیخلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے چیئرمین صدر ٹاؤن منصوراحمد شیخ کاکہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے نام پر کراچی کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے کورنگی اور سہراب گوٹھ ٹاؤن کے بعد آج صدرٹاؤن کے نمائندے کلک کی خردبرد کیخلاف آواز بلندکررہے ہیں ٹرانزیشن پیریڈ کافائدہ اٹھا کر جعلی ٹینڈرز کے ذریعے 15سے18فی صد رشوت وصول کی جارہی ہے ٹھیکیداروں سے ملی بگھت کرکے تعمیرشدہ منصوبوں کی ازسرنوتعمیر کے ٹینڈرز جاری کرنا غیرقانونی ہے ہم نے احتجاج کرتے ہوئے کلک سے اپنے فوکل پرسن کو واپس بلا لیا پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک کو قانونی نوٹس بھیجا گیا جسکا اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version