(24نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے کو سب میرین کیبل (ایشیا افریقہ یورپ 1( اے اے ای ون) میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کیا جا سکتا ہے،کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے اور متعلقہ ٹیمیں کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی