لاہور ہائی کورٹ نے عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے عثمان ڈار کی درخواست پر سے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔
عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔