ہوم Pakistan علامہ اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

علامہ اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

0


علامہ اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، شاعر مشرق کا 147 ویں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

لاہور میں صبح مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوگی۔ علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر علامہ کی جائے پیدائش اقبال منزل کو خوب سجایا گیا ہے۔

علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ پیدا ہوئے، علامہ نے اپنی ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔

اقبال منزل میں علامہ کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء کرسی میز، بیڈ، حقہ اور دیگر چیزیں آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔

شاعر مشرق علامہ اقبال کے اشعار اور افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version