ہوم Pakistan علی امین گنڈاپور کی میر علی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

علی امین گنڈاپور کی میر علی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

0


علی امین گنڈاپور کی میر علی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کر کے جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کےلیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version