ہوم Pakistan علی امین گنڈاپور کی کارکنوں کو 55ہزار روپے دینے کی ویڈیو وائرل

علی امین گنڈاپور کی کارکنوں کو 55ہزار روپے دینے کی ویڈیو وائرل

0



(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور کو کارکنان میں 5،5 ہزار روپے تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا مگر بانی کے حکم پر رک گئے،جلسے منسوخ ہونے کے بعد بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ اس حد تک جائیں کہ پھر کنٹرول نہ کرسکو، کارکن تیار ہیں حوصلہ بلند ہے،انہوں نے کہا کہ این او سی کینسل ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے حکم دیا کہ 8 ستمبر کو جلسہ کرنا ہے، واضح پیغام دیتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر آگے بڑھنے کو بھی تیار ہیں اور پیچھے ہٹنے کو بھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version