ہوم Pakistan عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

0



(اسدعلی)آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدواروں کی لسٹ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان باہر ہوگئے۔

 آکسفورڈ کی جانب سے چانسلر کے امیدواروں کی جاری کردہ لسٹ میں عمران خان کا نام موجود نہیں ہے، آکسفورڈ یونورسٹی نے عمران خان کے الیکشن کے کاغذات مسترد کرتے ہوئے 38امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔
ن  لیگی رہنما خرم بٹ   کا  دعویٰ  کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میری پٹیشن پر عمران خان کا نام آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرز کے امیدواروں کی فہرست سے خارج کیا گیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ پہلی مرتبہ اوپن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، چانسلر الیکشن کمیٹی نے تمام درخواستوں کاجائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئینی ترمیم کامعاملہ:قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب

گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی شمولیت کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے قانونی رائے طلب کی تھی کہ وہ چانسلر بننے کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب کا سیدھا سادہ عمل اس قدر متنازع طور پر پیچیدہ ہو جائے گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے لئے انتخابات 28اکتوبر کو ہوں گے، لارڈ پیٹن آف بارنس کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ذریعے کرائے گی، سابق طلبہ کو امیدواروں کی درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version