ہوم Pakistan عمران خان تک رسائی دینا میرا کام نہیں : ایاز صادق

عمران خان تک رسائی دینا میرا کام نہیں : ایاز صادق

0



(24نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  تک رسائی دینا میرا کام نہیں ہے، مذاکرات کی کامیابی حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں پر منحصر ہے۔

حکومت و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اقدام خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، اسپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ آپ اراکین کے لیے کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے مذاکراتی کمیٹی کو کھلے دل سے آگے بڑھنا ہو گا، اسپیکر سیکریٹریٹ کمیٹی کی ہر طرح کی معاونت کرے گا، حکومت اور اپوزیشن کا جو کام ہے انہیں کرنے دیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ نیوٹرل رہ کر سہولت فراہم کروں، باقی جو ان کی مرضی ہو گی، پاکستان کی خاطر ڈائیلاگ ہو رہے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کوشش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں اور ملک میں سیاسی استحکام آئے،ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن لیڈر شپ کا شکر گزار ہوں، دونوں نے مثبت طریقے سے گفتگو کی، ماحول اچھا تھا اُمید نظر آتی ہے سب مل کر کوشش کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ اگلی میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ رکھا جائے گا، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں بہتری کے لیے سیاسی پولورائزیشن کو بھی کم کریں، بہت مثبت گفتگو ہوئی، ماحول بہت اچھا تھا۔

ایاز صادق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے سب مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے تو کامیابی ملے گی، سیاسی بہتری بھی آئے گی اور جمہوریت بھی مضبوط ہو گی، اگلی میٹنگ 2 جنوری کو ہو گی، اس معاملے پر جتنی کم سے کم قیاس آرائی ہو ماحول اچھا رہے گا۔
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version