ہوم Pakistan عمران خان کی شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل...

عمران خان کی شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت، اسلام آباد طلب

0


بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنےکی ہدایت کر دی اور انہیں اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں وکلا کی ٹیم سے نکالا گیا اور پھر انتخابی مہم چلانے سے بھی روک دیا گیا ہے.

گزشتہ روز شیر افضل مروت نے پارٹی ترجمان رؤف حسن پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ رؤف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فوادحسن فواد کیلئےکام کر رہے ہیں، رؤف حسن سازشی ہیں، پارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں وکلا کی ٹیم سے نکالا گیا اور پھر انتخابی مہم چلانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ لیکن شام میں شیر افضل مروت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سندھ میں انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔بعد ازاں انہوں نے کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں ورکرز کنونشن میں خطاب بھی کیا تھا۔

تاہم اب شیرافضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version