پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔
انہوں نے کہا ہ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی تو شیئر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے ایک گھنٹے زائد انتظار کیا اور اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے تھے۔