ہوم Pakistan عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

0



 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 120 روز کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اغوا، زنا، ڈکیتی، جاسوسی ، بغاوت اور دہشت گردی کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی لاگو نہیں ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی ایکٹ 1946 کے تحت سزایافتہ اور منشیات کے جرائم میں ملوث قیدیوں بھی رعایت نہیں ملے گی۔ دریں اثنا کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی مذکورہ رعایت کا مستحق نہیں ٹھہرایا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version