ہوم Pakistan فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 5 مجرم اڈیالہ جیل منتقل,...

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 5 مجرم اڈیالہ جیل منتقل, نام سامنے آ گئے

0



(24نیوز) سانحہ 9 مئی کیس میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید 5 مجرموں کو  انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

ملٹری کورٹس سے اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے والوں میں محمد عبداللہ ولد  کنور اشرف، راجہ دانش وحید و لد راجہ عبدالوحید، حسن شاہ ولد صابر حسین شاہ، علی حسنین ولد خلیل الرحمن فرہاد خان والد شاہد حسین خان شامل ہیں۔

 جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 7 مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے  دیگر مجرموں کو دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ 9 مئی عمران خان کی سازش تھی، مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، عطا تارڑ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version