ہوم Pakistan فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری

فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری

0


عبدالغفور حیدری : فوٹو فائل
عبدالغفور حیدری : فوٹو فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل پا رہا، یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی، فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انتخابات میں کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا جاتا ہے۔ حکومتی عہدیدار اعتراف کر چکے ہیں کہ حکومت نہیں چل رہی، آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں، اسے وقتی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ طاقت کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کو دیکھ کر انہیں حل کیا جائے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پاکستانی حکمرانوں نے مسلط کیا ہے، مہنگائی میں کمی سے متعلق مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے کےلیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version