ہوم Pakistan فیض حمید پر مقدمہ اچھی بات ہے : عارف علوی

فیض حمید پر مقدمہ اچھی بات ہے : عارف علوی

0



(24 نیوز)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے فیض حمید پر مقدمہ چل رہا ہے، انہوں نے سیاست میں حصہ لیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار  رہاہوں، ملک کے لیے جان بھی قربان کر سکتے ہیں،عارف علوی کا کہنا ہے کہ عدالت نے سندھ حکومت اور ایف آئی اے سے میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات مانگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف ایک 2014ء کی ایف آئی آر ہے کہ وہ اسلحہ سپلائی کرتے ہیں، عدالت نے مذاقاً کہا سابق صدر کسی کو قتل نہ کر دیں،پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیشہ سے یہی کہنا تھا کہ مذاکرات کرو، اگر اب کوئی پیشرفت ہوئی ہے تو مثبت ہو گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version