ہوم Pakistan قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط خوشحال اور...

قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

0



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد اعظم  محمد علی جناحؒ کی بے مثال قیادت، غیر متزلزل عزم اور انتھک محنت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ قائداعظم ایک ایسا نظریہ ہیں جو اتحاد، ایمان اور تنظیم کی بنیاد پر ایک عظیم قوم کی تشکیل کا سبق دیتا ہے۔وزیر اعلیٰ  مریم نواز  نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں ہر شہری کو مساوات، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔محمد علی جناحؒ کا پاکستان امن، محبت اور ترقی کی علامت تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام توانائیاں اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے وقف کیں ہیں۔قائداعظم کے وژن کی روشنی میں عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہیں جو قائد کے اصولوں کا عملی مظہر ہو۔پاکستان کی ترقی اور استحکام صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہم قائداعظم کے افکار کو اپنے قومی کردار کا حصہ بنائیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ان شاء اللہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بابائے قوم کے خوابوں کی تکمیل کے لیے استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version