ہوم Pakistan قومی اسمبلی اجلاس کی سمری وزیر اعظم کو کب بھجوائی جائیگی؟ مرتضیٰ...

قومی اسمبلی اجلاس کی سمری وزیر اعظم کو کب بھجوائی جائیگی؟ مرتضیٰ سولنگی نے بتا دیا

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جیسے ہی کامیاب امیدواروں کی لسٹ جاری ہو گی، قومی اسمبلی اجلاس کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اس کے بعد صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی ہے، کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے، الیکشن کمیشن بھی معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے، قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version