ہوم Pakistan قومی اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو آزاد ارکان ڈکلیئر کردیا...

قومی اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو آزاد ارکان ڈکلیئر کردیا گیا

0


قومی اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو آزاد ارکان ڈکلیئر کردیا گیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کردیں۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین قومی اسمبلی کو آزاد ارکان ڈکلیئر کر دیا گیا۔ 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 88 ارکان اسمبلی کو آزاد ڈکلیئر کیا ہے۔ 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کےلیے صرف سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عمر ایوب خان کا نام دیا گیا ہے۔ 

حکومتی اتحاد کے ممبران کی تعداد 226 ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 122، پیپلز پارٹی کے 70، ایم کیو ایم کے 22 ارکان ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے11، مسلم لیگ ق کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کا ایک، ایک رکن ہے۔ 

قومی اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم، بی این پی اور پی کے میپ کا بھی ایک، ایک رکن ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version